چین سےمضبوط دوستی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،وزیراعظم
ویب ایڈیٹر:
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین سے مضبوط دوستی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دونوں ممالک کے رمیان دوستی اور تجارتی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان خارجہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مستحکم دوستی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، چینی بھائیوں کے ساتھ دوستی اور تجارتی تعلقات کا استحکام ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط کیا جائے گا۔ ملاقات میں سینیر مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق داڑ اور احسن اقبال بھی موجود تھے،جب کہ معاؤن خصوصی طارق فاطمی اور چین کے سفیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ سماء