پروٹوکول اورسیکیورٹی میں فرق ہوتا ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پروٹوکول اورسيکيورٹي ميں فرق ہوتا ہے،مریم نوازکے قافلے ميں صرف پانچ ياچھ گاڑياں تھيں جن میں سے سيکیورٹی کي صرف ايک گاڑي تھی ۔
مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشہ کے موقع پر سماء سے ٹیلیفونک گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ نوازشريف نے بلا امتيازاحتساب کي روايت ڈالي ، پاناما کیس کے فیصلے میں منتخب وزيراعظم کو اقامے کی بنیاد پر نکالا گيا۔ تمام تحفظات کے باوجود شريف خاندان نے تعاون کيا، اگردل میں چورنہيں ہے تو خوف کيسا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمریم نوازکی سیکیورٹی سے سوال پر متعلق مریم اورنگزیب نے کہا کہ مريم اپني والدہ کو شديد بيماري کي حالت ميں چھوڑ کر پیشی کے لیے پاکستان آئيں۔ پروٹوکول اور سيکيوريٹي ميں فرق ہوتا ہے۔ ان کے قافلے ميں صرف پانچ يا چھ گاڑياں تھیں اورسيکیورٹي کي صرف ايک گاڑي تھي۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورٹ ميں مکمل ڈسپلن ہے، وزرا پارٹي کارکن بھي ہوتے ہيں ۔
انہوں نے کہا کہ قانون سے بھاگنے کا تاثر نہيں ليا جائے ،جو بھي کريں گے آئين اور قانون کے مطابق کريں گے۔ سماء