فضل الرحمان کے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کے جوابی گولے
مینگورہ : مفت ميں لوگ فاٹا کے چاچا ماما بن رہے ہيں، مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحريک انصاف کی حکومت پر طنز کے خوب نشتر برسائے، کہتے ہيں پی ٹی آئی نے چوہوں سے لڑائی اور چين سے گدھوں کے کاروبار کے بڑے کارنامے انجام دیئے۔
مينگورہ ميں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف پر خوب طنز کے نشتر برسائے، بولے کہ فاٹا کا مسئلہ اتنا سنگين نہيں جتنا بنايا جارہا ہے، مفت ميں کچھ لوگ فاٹا کے چاچا ماما بن رہے ہيں۔
وہ مزید بولے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے 2 بڑے کارنامے مانتے ہيں، چوہوں سے لڑائی اور چین سے گدھوں کا کاروبار۔ سماء