فلم تھور ریگنوروک‘ کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس : دیوی مالائی طاقت سے سجی فلم تھور کا تیسرا اور نیا سیکوئل تھور ریگنوروک کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہدایت کار ٹیکا ویٹیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سپر ہیرو تھورکے گرد گھوم رہی ہے جسے اس کا ہتھوڑا چھین کر ایک سیارے پر قید کردیا جاتا ہے۔

 

فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ، ٹام ہیڈلسٹن، اینتھونی ہاپکنز، کارل اربن، ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کے لیے پیش کردی جائےگی۔ سماء

SEQUAL

fictional character

super power

Thor: Ragnarok

Tabool ads will show in this div