امریکا کے دہشتگرد گروہ داعش سے رابطے ہیں، نیا انکشاف

کابل : سابق افغان صدر حامد کرزئی نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے دہشت گرد گروہ داعش سے رابطے ہیں، امریکہ ہی افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کو اںٹرویو میں افغانستان کے سابق صدر اور امریکا سے قربت رکھنے والے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں جس کے ذریعے وہ افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، امریکا داعش کو اسلحہ اور بارود بھی فراہم کر رہا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ داعش کو امریکی مدد حاصل ہے، امریکی اڈوں سے غیر فوجی رنگ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلی جنس کی موجودگی میں ہوا جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے، اب سب سے زیادہ داعش ہے، انتہاپسندی کو کس طرح قابو میں کرنا ہے ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سماء

RUSSIA

ALLEGATIONS

USA

TALIBAN

DAESH

WEAPON

hamid karzai

Tabool ads will show in this div