پاکستان کی پہلی میٹروٹرین کی رونمائی آج ہوگی

لاہور: پاکستان کی پہلی میٹرو ٹرین کی رونمائی آج ہو رہی ہے۔ لاہور ميں ہونے والي تقريب سے وزيراعليٰ پنجاب خطاب کريں گے جبکہ تقریب میں کئي اعلی شخصیات کو مدعو کيا گيا ہے۔

جدید انجن اور بوگیوں کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی میٹرو ٹرین لاہور کے شہریوں کو آج دیدار کرائے گی ۔ ڈیرہ گجراں ڈپو میں میٹرو ٹرین کی تقریب رونمائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

پہلی کھیپ میں اورنج لائن ٹرین کے دو انجن اور تین بوگیاں لاہور لائی گئی ہیں ۔ منصوبے کے لئے کل 27 ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جن میں سے 23 ٹرینیں رواں سال کے آخر تک پہنچ جائیں گی۔۔

اورنج لائن منصوبے کی تکمیل سے روزانہ ڈھائی لاکھ افراد مناسب کرائے میں آرام دہ اور ایئرکنڈیشنڈ سفر کی سہولت سے مستفید ہوں گے ۔

حکام کے مطابق تیز رفتارمیٹرو ٹرین ڈھائی گھنٹے کا سفر پینتالیس منٹ میں طے کرے گی۔ سماء

cm punjab

metro train

Tabool ads will show in this div