پشاور،حیات آباد امام بارگاہ خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ویب ایڈیٹر :

پشاور   :   حیات آباد فیز فائیو میں ہونے والے امام بارگاہ میں خود کش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

 

پشاور کے علاقے حیات آباد فیز فائیو میں امام بارگاہ امامیہ میں خود کش حملوں کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس کی ایک کاپی تھانا حیات آباد ارسال کردی گئی ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، تاہم عین ممکن ہے کہ اس مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان کا امیر فضل اللہ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بیان کے بعد مقدمے میں کالعدم فضل اللہ اور کالعدم لشکر اسلام کا امیر منگل باغ کے ناموں کو بھی مقدمے میں شامل کرلیا جائے۔

 

واضح رہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں بیس سے افراد شہید، جب کہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، جب کہ سات شہداء کی میتیں نماز جنازہ اور تدفین کیلئے کوہاٹ منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعہ پر آج پورے شہر میں سوگ کا سماں ہے، جب کہ مجلس وحدت مسلیمین کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سماء

کا

KESC

کرلیا

passport

hurriyat

Tabool ads will show in this div