وزیرداخلہ چوہدری نثار کی کالعدم طالبان کو کرکٹ میچ کی دعوت

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں نمائشی کرکٹ میچ کھیلا۔ گراؤنڈ میں چاروں طرف شاٹس کھیلے اور ساتھ ہی طالبان کو بھی کرکٹ میچ کی دعوت دے ڈالی۔

اسلام آباد میں فلاحی مقصد کے لیے کھیلے گئے کرکٹ میچ میں چوہدری نثار نے شاندار کھیل پیش کیا۔ وہ کسی منجھے ہوئے کھلاڑی کی طرح گراؤنڈ میں چاروں طرف شاٹس کھیلتے دکھائی دیئے۔

میچ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کھلاڑی اپنے کھیل سے پیغام دیں کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم طالبان کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں، پاکستان کے میچز بھی دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کالعدم طالبان کو کرکٹ میچ کی دعوت بھی دی۔ سماء

کی

کو

وزیرداخلہ

glasses

Tabool ads will show in this div