سمندری طوفان ہیٹ جنوبی امریکی ریاستوں سے ٹکرا گیا

فلوریڈا : سمندری طوفان ہیٹ امریکا کی جنوبی ریاستوں سے ٹکرا گیا، طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مبجور ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ہیٹ کریبیبئن جزائر میں تباہی مچانے کے بعد امریکا کے جنوبی حصے سے ٹکرا گیا ہے۔

 

طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث علاقے میں مقیم ہزاروں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور لاپتا بھی ہوئے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو جلد از جلد آفت زدہ قرار دیئے جانے والے علاقوں کو خالی کرنے کا انتبہاہ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔ سمندری طوفان نیٹ نے وسطی امریکا میں 25 جانیں لینے کے بعد امریکا کے خلیجی ساحلی علاقوں کا رخ کرلیا ہے، جس کے بعد ریاست لوزیانا میں بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ سمندری طوفان نیٹ مزید طاقت ور ہوکر کیٹگری ٹو میں تبدیل ہوگیا ہے۔

دیگر ریاستوں میں تباہی برپا کرنے کے بعد اب اس کا رخ امریکا کے خلیجی ساحل کی طرف ہے۔ طوفان قریب آنے پر لوزیانا میں بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرچکے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر نیو اورلینز میں شہریوں نے اشیائے خورونوش ذخیرہ کرنا شروع کردی ہیں۔

اس سے پہلے وسطی امریکا میں طوفان نیٹ سے 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ، گیارہ افراد نکاراگوا میں ہلاک ہوئے۔ سماء

alabama

Mississippi

gulf of mexico

nate

New Orleans

Tabool ads will show in this div