مکی آرتھر ورلڈ کپ 2019 تک ٹیم کا کوچ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ 2019 تک ٹیم کا کوچ مقرر کردیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو گذشتہ برس مئی میں دو سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، ان کی مدتِ ملازمت آئندہ برس اپریل میں ختم ہوناتھی جس میں ورلڈ کپ 2019 تک توسیع کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی سے ان کے ہمراہ کام کرنے والے دیگر کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع کی بھی درخواست کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن اور باولنگ کوچ اظہر محمود کو مکی آرتھر کی ہی تجویز پر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد مکی آرتھر ورلڈکپ 2019 کے لیے بھی بہترین کوچ ثابت ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ءمیں انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔ سماء

MICKEY ARTHUR

couch

Tabool ads will show in this div