سعودی خواتین ڈرائیونگ کا حق ملنے کے بعد خریدنے پہنچ گئیں

ریاض :سعودی دارالحکومت ریاض میں گاڑیاں کی نمائش کے دوران تاریخ میں پہلی بار خواتین بھی لش پش گاڑیوں کی چمک دھمک دیکھنے آئیں۔ کسی نے ڈرائیونگ کا حق ملنے پر اپنے لیئے گاڑی کا انتخاب کیا تو کسی نے اپنے شوہر نے نئی گاڑی کیلئے تجویز دی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے موٹر شو میں سعودی خواتین کی دلچسپی دیدنی تھی۔ موٹر شو کے دوران ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سعودی خواتین کو اپنی پسند کی کار کی تلاش رہی۔ موٹر شو میں خواتین خصوصی دلچسپی لیتی نظر آئیں۔

شو کی خاص بات ان خواتین کی شرکت تھی جو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد اپنی من پسند کار کی تلاش میں وہاں موجود تھیں۔

 

کسی نے بیٹھ کر ٹیسٹ لیا تو کسی نے چھو کر دیکھا، گاڑی چلانے کا خیال، مسکراہٹ بن کر خواتین کے چہروں سے عیاں تھا۔ کچھ خواتین تو صرف گاڑیوں کے ہمراہ سیلفی لینے تک ہی محدود رہیں۔

 

سعودی خواتین، کو رواں ماہ ہی شاہ سلمان کی جانب سے گاڑی چلانے کی اجازت ملی ہے۔ سماء

ISLAM

saudia

women

DRIVING

CAR SHOW

Tabool ads will show in this div