امریکہ جدیدترین تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے پرتیار

واشنگٹن:امریکہ نے سعودی عرب کو 15 ارب ڈالر کا جدید تھاڈ میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی ۔

امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو 15 ارب ڈالر کا جدید تھاڈ میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری کا اعلان سعودی عرب کا روس سے ائر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے اعلان سے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 15 ارب ڈالر کے اس معاہدے سے امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کو مزید تقویت ملی ہے۔

پینٹاگون کی دفاعی سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کیے جانے والے اس معاہدے سے خطے کا فوجی توازن تبدیل نہیں ہو گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس اقدام سے سعودی عرب اورخلیج کی سکیورٹی کو ایران اوردیگرعلاقائی خطرات کے خلاف بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کوتھاڈ میزائل دفاعی نظام کی فروخت سے ملنے والے اربوں ڈالر سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا بھی موقع ملےگا۔

جدید تھاڈ میزائل دفاعی نظام سے درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلیسٹک میزائل کو پروازکے آخری مرحلے میں مارگرایا جاسکتا ہے جبکہ یہ جنگی ہتھیاروں سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کو تباہ کرسکتا ہے۔ یہ نظام 200 کلومیٹر تک کے فاصلے میں کام کرتا ہے اور 150 کلومیٹر بلندی تک پراثر ہوتا ہے۔ سماء

THAAD missile defence system

$15bn

Tabool ads will show in this div