عاصم سلیم با جوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا

کوئٹہ : لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہد ہ کا چارج سنبھال لیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق سدرن کمانڈ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کی کمان کی منتقلی کی پروقار تقر یب منعقد ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے لیفٹیننٹ جنرل عا صم سلیم باجوہ کو سدرن کمانڈ کی چھڑی اور جھنڈا حوالے کر کے با قاعدہ طور پر کمانڈر سدرن کمانڈ کی کمان سونپی۔

 

تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے شر کت کی تقریب کے بعد کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر کوئٹہ سے لاہور روانہ ہوگئے جہاں وہ اگلے ہفتے کور کمانڈر لاہور کے عہدے کا چارج سنبھا لیں گے۔ سماء

ASIM SALEEM BAJWA

CHANGE OF COMMAND

Aamer Riaz

quetta southern command

Tabool ads will show in this div