لندن میں سیاسی گہما گہمی، مخدوم امین فہیم، بلاول سے ملاقات کیلئے روانہ
اسٹاف رپورٹ
کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مخدوم امین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، امین فہیم سے قبل پی پی رہنماء ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی لندن پہنچ چکے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماء بلال بھٹو زرداری سے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بات کریں گے۔ سماء