کمان کی تبدیلی، ایڈمرل ظفر عباسی ئنے امیر البحر تعینات

اسلام آباد : نیول کمپلیکس میں پاک بحریہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریت کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عہدہ سنبھالا۔  اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ذکااللہ نے کمان کی ذمہ داری ظفر محمود عباسی کو سونپی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں کمان کی تبدیلی کی سادہ اور پروقار تقریب ہفتہ کی صبح نیول ہیڈکواٹرز میں ہوئی۔ ایڈمرل ذکاء اللہ کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر و​ائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی  نے نیول چیف کا عہدہ سنبھالا۔ جس کے بعد پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ آج ریٹائر ہوگئے۔ وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو39سالہ کیریئر کے بعد 7اکتوبر کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جب کہ اُسی روز نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

 

سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے نئے امیر البحر کو کمان سونپی۔ پاک بحریہ کے16ویں امیر البحر و​ائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نوجوان کیڈٹ کی حیثیت سے سن 1979میں سمندری محافظوں کی صف میں کھڑے ہوئے۔

وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 25ویں تباہ کن اسکواڈرن ، 21ویں مائنز اسکواڈرن اور آبدزوں کی کمان کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ ، ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، منصوبہ بندی اور آپریشنز کے معاون رہ چکے ہیں۔ سن 2010ءمیں بین الاقوامی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان کی۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ پاک میرینز، کمانڈر کراچی کوسٹ، کمانڈر لاجسٹکس، کمانڈر پاکستان فلیٹ او ر جون 2017ء کو پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے۔

 

وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی سطح آب اور زیر آب جنگی حکمت عملی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، جو کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کوہلالِ امتیاز (ملٹری ) سے نوازا جا چکا ہے۔ سماء

CHANGE OF COMMAND

ADMIRAL ZAKAULLAH

new naval chief

zaffar abbasi

Tabool ads will show in this div