ڈاکٹر شاہد پر حملے کیخلاف مسیحا سڑکوں پر، پمز میں تمام سروسز معطل

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پمز اسپتال کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر شاہد نواز پر قاتلانہ حملے کیخلاف مسیحا سڑکوں پر نکل آئے، زخمی ڈاکٹر کو علاج کیلئے پمز سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

پمز میں فائرنگ سے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز کی حالت بدستور تشویشناک  ہے، اسپتال میں ہڑتال، او پی ڈی بند، احتجاج کرنیوالے ڈاکٹرز نے اسپتال کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کی سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر شاہد نواز کو سی ایم ایچ منتقل کرنا پڑا، معروف نیورو سرجن ڈاکٹر خلیق الزمان کہتے ہیں ڈاکٹر شاہد کی زندگی اب کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔

ادھر وفاقی اسپتالوں کی سیکیورٹی کیلئے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے حکم پر چیف کمشنر نے اجلاس بلالیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سماء

KESC

Tabool ads will show in this div