پشاور مسجد حملے کی تحقیقات میں پیشرفت، ایک ملزم کی شناخت

اسٹاف رپورٹ

پشاور : پشاور کی امامیہ مسجد میں حملہ کرنیوالے ایک دہشت گرد کی شناخت خیر محمد کے نام سے ہوگئی، خیبرایجنسی کا رہائشی کالعدم تنظيم کا رکن تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کی امامیہ مسجد حملے کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، ایک حملہ آور کی شناخت خیر محمد کے نام سے ہوگئی، جس کا تعلق خیبرایجنسی باڑہ شلوبر سے تھا، ہلاک حملہ آور کے رشتے دار کو خیبرایجنسی سے تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیر محمد گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ تھا اور گھر سے اکثر غائب رہتا تھا، خیر محمد نے کچھ عرصے قبل باڑہ میں لشکر اسلام کے مرکز میں ٹریننگ حاصل کی اور اکثر لشکر اسلام کے کارندوں کے ساتھ گھومتا دیکھا جاتا تھا۔

حملے کی مزید تفتیش جاری ہے، پشاور امامیہ مسجد حملے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 60 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ سماء

تحقیقات

KESC

nepra

Tabool ads will show in this div