سی آئی ڈی سندھ کا نام تبدیل، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنادیا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں بھی اب کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا، سی آئی ڈی کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنا کر فعال کردیا گیا، صوبائی حکومت کے ماتحت نیا ڈیپارٹمنٹ سندھ بھر میں کارروائیاں کرے گا۔

دہشت گردی کا سر کچلنے کیلئے سندھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں آگیا، کراچی میں سیاسی اور عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھی، شہر کی بدامنی ختم کرنے کیلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے، ان میں سے ایک فیصلہ سی آئی ڈی کے نام کی تبدیلی بھی تھا، جسے اب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹ صوبائی حکومت کے ماتحت ہوگا، آئی جی سندھ سرپرستی کریں گے، سی ٹی ڈی وفاقی ادارے نیکٹا کی طرح صوبے بھر میں کارروائیاں کرے گا، سی آئی ڈی کے تمام افسران کو آگاہ دیا گیا ہے۔ سماء

سندھ

نام

Tabool ads will show in this div