پی ٹی آئی میں دراڑیں، فردوس عاشق اعوان کے ڈار برادران پر الزامات

سیالکوٹ: تحریک انصاف سیالکوٹ میں دراڑیں پڑنا شروع۔ فردوس عاشق اعوان نے ڈار برادران پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ڈار برداران دولت کے بل بوتے پر پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پارٹی کنونشن میں خطاب کے دوران عثمان ڈار پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ ڈار برادران کو سیاسی یتیموں کا ٹولہ قرار دیدیا۔

رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جن لیڈران کے ساتھ آپ کا تعارف کرایا گیا ان کے گھر والے بھی ان کے کہنے پر ووٹ نہیں دیتے۔ وہ سارا سیاسی یتیموں کا ٹولہ ایک جگہ اکٹھا ہو کر پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  ڈار برادران کا کام صرف خان صاحب کے ساتھ سیلفیاں بنانا اور فیس بک پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا ہے مگر پارٹی کے مرکزی رہنما اسد عمر تو ڈار برادران کو پی ٹی آٗئی کے اصل ٹائیگرز قرار دیتے ہیں۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ جس طریقے سے دوہزار تیرہ کے الیکشن سے شروع ہو کے اس کے بعد تک ان دونوں بھائیوں نے خواجہ آصف کا مقابلہ کیا ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے جو سب سے تگڑے ٹائیگر ہیں اس میں ان کا نام آتا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ڈار برادران کی جدوجہد سے خواجہ آصف کا نام بھی بہت جلد نااہلوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ سماء

ASAD UMER

Firdos Ashiq Awan

pti Sialkot

Dar brothers

party convention

Tabool ads will show in this div