یورپی یونین اور برطانیہ سے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، وزیراعظم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے کو دہشت گردی سے پاک کریں گے، یورپی یونین اور برطانیہ سے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے یورپین پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی،  جس میں تجارت، خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

وزیراعظم نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس درجے کے حصول سے پاکستان کو فائدہ پہنچا ہے اور یورپ کو پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم سے برطانوی کابینہ کے وزیر فرانسس ماؤڈے نے بھی ملاقات کی اور ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مثالی اور تاریخی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وفود کا تبادلہ اچھے تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کو دہشت گردی سے پاک کریں گے، سول سروس کے ڈھانچے میں بھی اصلاحات لائی جارہی ہیں، جس کا وہ ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔ سماء

eid

Bhutto

dha

azerbaijan

Tabool ads will show in this div