ترک وزیراعظم کی نواز شریف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعاون پر اتفاق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے پاکستانی پرچم کو ترکی کا پرچم اور پاکستان کی سلامتی کو ترکی کی سلامتی قرار دیدیا، کہتے ہیں ترکی، پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترک وزیراعظم کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، احمد داؤد اوگلو کی نواز شریف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ترکی نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم بھی دہرایا۔

وزیراعظم نواز شریف اور ترک ہم منصب احمد داؤد اوگلو کی ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ سیکیورٹی تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی، ترکی کی سلامتی اور مشکل کی ہر گھڑی میں ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترک وزیراعظم نے دہشتگردوں کیخلاف کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

احمد داؤد اوگلو وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو میاں نواز شریف نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا، مہمان وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سماء

eid

Tabool ads will show in this div