بلاول اور زرداری کا جھل مگسی دھماکے پر اظہار مذمت

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق صدر نے جھل مگسی میں درگاہ پر مبینہ خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے درگاہ فتح پور شریف میں مبینہ خودکش دھماکے پر مذمت کرتے ہوئے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی نرسریوں اور اس کی سوچ کو کچلنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی سوچ کو معاشرے پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

مزید جانیے : جھل مگسی میں مزار پر دھماکا، 15 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ فتح پور شریف کے مرکزی دروازے پر مبینہ خودکش دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، دور دراز علاقہ ہونے کے باعث کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سماء

PM

BILAWAL

INTERIOR MINISTER

ASIF ZARDARI

Suicide Blast

JHAl MAGSi

Dargah Fatehpur

Tabool ads will show in this div