افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا بوکھلا گیا، پاکستان

اسلام آباد : افغانستان میں ناکامیاں، امریکا بوکھلا گیا، پاکستان نے امریکی جنرل ڈن فورڈ کے آئی ایس آئی اور دہشت گردوں کے درمیان تعلقات کا الزام مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں امریکا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے  امریکی جنرل کا الزام مسترد کر دیا۔ بولے پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں، پاک دھرتی پر دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان نے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ذکر کیا تو پاکستان کیخلاف بھارت کے دہشتگرد کردار کو بھی بے نقاب کردیا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات پر ترجمان نے بتایا دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ افغانستان اور پاک بھارت تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔ سماء

FO

USA

War on Terror

Tabool ads will show in this div