آخری مجرم کے پکڑے جانے تک کراچی آپریشن جاری رہیگا، پرویز رشید

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کو 7 سال پہلے ہی سیاست سے پاک کردیا تھا، انہوں نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی دوبارہ تحقیقات کا مشورہ دیا اور کہا کہ آخری مجرم کے پکڑے جانے تک کراچی میں آپریشن جاری رہے گا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے پر کسی کو بھی اعتراض نہیں، پنجاب میں 7 سال سے پولیس میں سیاسی مداخلت ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے جرم میں پکڑے جانیوالے ملزم نے بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں، سانحے کی شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے، بلدیہ ٹاؤن کیس فوجی عدالتوں کو بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ سندھ ایپکس کمیٹی نے کرنا ہے۔

پرویز رشید کہتے ہیں کہ کراچی کی تاجر برادری اور شہری اب خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں، پرویز رشید نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے چہرے معلوم نہیں لیکن دشمن سب کو پہچانتا ہے، پھر بھی ملک سے دہشتگردی ہر صورت ختم کی جائے گی۔ سماء

burger

شوبز

جاری

restrictions

Tabool ads will show in this div