شمسہ کےثناءپرتابڑتوڑ باؤنسرز

لاہور: پی سی بی ویمن ونگ کی برطرف سربراہ شمسہ ہاشمی سابق کپتان ثنامیرکیخلاف بول پڑیں۔

پاکستان ویمنزٹیم میں تنازعات بڑھتےجارہےہیں۔سابق کپتان پر پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشی نے چڑھائی کردی۔ انھوں نے کہاہےکہ ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی بری نہیں تھی۔ شمسہ ہاشمی نے انکشاف کیاکہ ثنامیرسینئرکھلاڑی کوسلیکشن کمیٹی میں شامل کراناچاہتی تھیں اور من پسندکھلاڑی کوٹرینربنواناچاہتی تھیں۔

شمسہ ہاشمی نے الزام عائد کیاکہ ثنامیرمیچزمیں آسان مواقع پربالنگ کرتی تھیں اور ٹیم کےمعاملات میں زیادہ مداخلت کرتی تھیں۔

شمسہ ہاشمی نےکہاکہ قومی ٹیم میں زیادہ ترلڑکیاں27سال کی عمرسےزائدہیں۔ الزبتھ برکت کوآف سپنرہونےکی وجہ سےکبھی نہیں کھلایاگیا۔

شمسہ ہاشمی کاکہناتھاکہ کھلاڑیوں کوپرفارمنس کی بنیادپرٹیم میں ہوناچاہیئے۔ زیادہ میچزکپتان کےغلط فیصلوں کی وجہ سےہارے۔ سماء

WOMEN WING

Tabool ads will show in this div