پشاور: ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا

پشاور: ميں ڈينگي سے متاثرہ ايک اور مريض چل بسا۔ جاں بحق ہونے والوں کي تعداد تينتاليس تک پہنچ گئي ہے۔

پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا،ڈينگي رسپانس يونٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والا اسي سالہ ميرا خان کا تعلق پشاور نودياں پايان سے ہےجو تيس ستمبر سے خيبرٹيچنگ اسپتال ميں زيرعلاج تھا۔

۔چوبيس گھنٹے ميں ڈينگي کے مزيد تين سو بارہ نئے کيسزبھي سامنے آئے جن ميں سے ايک سو پندرہ مريضوں کواسپتالوں میں داخل کرليا گيا ہے۔

مجموعي طور پر تين سو چاليس ڈينگي وائرس سے متاثرہ افراد صوبے کے مختلف اسپتالوں ميں زير علاج ہيں۔۔

ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تینتالیس ہو چکی ہے۔ سماء

HEALTH

KHYBER TEACHING HOSPITAL

Tabool ads will show in this div