دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے سوشل میڈیا کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : حکومت نے دہشتگردوں کو سوشل میڈیا پر بھی لگام ڈالنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، سائبر کرائمز بل قومی اسمبلی میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت نے سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کے رابطوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا، نئی قانون سازی کے بعد دہشت گردوں کا پیغام سوشل میڈیا پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

اس طرح کی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو اختیارات دیئے جائیں گے، وزارت قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیا، بل کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کو سزائیں بھی دی جا سکیں گی۔ سماء

فیصلہ

doping

Tabool ads will show in this div