آرمی چیف جنرل راحیل اور وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے
ویب ایڈیٹر:
کوئٹہ : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل ہوا، اس کا جائزہ لینے کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت آج کوئٹہ میں بیٹھک لگائے گی، دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف آج کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ میں صوبے کی سیاسی قیادت اور پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، چیف سیکریٹری،آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس بلوچستان بھی بیٹھک میں شرکت کریں گے۔
سیکریٹری داخلہ ایپکس کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں اقدامات پر بریفنگ دیں گے، جب کہ فوج کے سپہ سالار کے ساتھ انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی دیکھیں گے۔ سماء