لاہور پولیس لائز خودکش حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

اسٹاف رپورٹ


لاہور   :   لاہور پولیس لائنز میں خوفناک بم حملے اور پانچ قیمتی جانوں کے ضیاع کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ایمپریس روڈ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں خودکش حملہ کیا گیا تھا، ایف آئی آر کی کاپی سماء نے حاصل کرلی، مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او رضوان لطیف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تین حملہ آور ریلوے اسٹیشن کی جانب سے پولیس لائنز کی طرف آئے۔

خودکش بمبار نے اپنے آپ کو پولیس لائن گیٹ سے کچھ فاصلے پر ہی اڑا لیا، زوردار دھماکا ہوا اور افراتفری مچ گئی۔ دو پولیس اہل کاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ سماء

لاہور

کی

protests

KESC

passport

Tabool ads will show in this div