دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان افغانستان ساتھ ہیں،آرمی چیف
اسٹاف رپورٹ
کابل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایک ماہ میں کابل کا دوسرا دورہ بھی کامیاب رہا، افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیگٹو عبداللہ عبداللہ نے سرحد کے آرپار دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین نےیہ عزم بھی دُہرایا کہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلافاستعمال نہیں ہونے دیں گے۔
سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوسری بار افغانستان گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیگٹو ڈاکٹر عبد اللہ سے ملاقاتیں کیں، جن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ڈاکٹر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں اتفاق کیا کہ سرحد کے اطراف دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ ڈاکٹر عبدالل کے ساتھ ملاقات میں سرحد کے اطراف آپریشنز میں ٹھوس پیش رفت' بارڈر مینجمنٹ اور انٹیلی جنس شئیرنگ پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ جن میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔ سماء