خواتین ٹریفک وارڈنز کیلئے نوکری کرنا مشکل
لاہور : خواتین پولیس اہلکار مسائل سے دلبرداشتہ، سٹی ٹریفک پولیس کا محکمہ چھوڑنے لگیں، خواتین اہلکاروں کی تعداد 132 سے کم ہوکر 105 رہ گئی۔
لاہور سٹی ٹریفک پولیس کا محکمہ خواتین اہلکاروں کیلئے کشش کھونے لگا، معاشرتی رویے اور سروس اسٹرکچر تاخیر سے ملنے پر خواتین وارڈنز دلبرداشتہ ہوکر آہستہ آہستہ محکمہ چھوڑنے لگیں، خواتین اہلکاروں کی نمائندگی 132 سے کم ہوکر 105 رہ گئی۔
خواتین اہلکاروں نے شکایت کی ہے کہ لاہور سٹی ٹریفک پولیس کی بھرتیوں میں بھی کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔
محکمے کی جانب سے خواتین وارڈنز کو پہلے فیلڈ سے ہٹاکر آفس ڈیوٹی پر لگایا گیا تاہم وہاں بھی خواتین کا محکمہ چھوڑنے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ سماء