چنیوٹ میں 68 فیصد افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا

چنیوٹ : چنيوٹ ميں لوگوں کی جانيں خطرے ميں ہيں، 800 ميں سے 480 افراد ہيپاٹائٹس سی کے مريض نکلے۔

ایڈز کے بعد ہیپاٹائٹس سی کا حملہ، چنیوٹ ميں محکمہ صحت نے  لوگوں کے خون کے ٹيسٹس کئے تو 800 ميں سے 480 افراد خطرناک مرض ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا نکلے۔

خون کے نمونے سينٹرل لیب بھجوانے پر 68 فیصد افراد میں ہیپاٹائٹس کی تصدیق ہوگئی، سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس ویکسین بھی موجود نہيں، بے بس مریض دواؤں کيلئے دھکے کھارہے ہيں۔

استعمال شدہ سرنجز اور حجام کے اوزار سے علاقے ميں ايڈز اور کالا يرقان پھيل رہا ہے، جان ليوا امراض کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کيلئے محکمہ صحت کو سنجيدہ اقدام اٹھانے ہوں گے۔ سماء

PUNJAB

HEALTH

Hepatitis

Tabool ads will show in this div