لاہورپولیس لائنزحملہ،خودکش بمبار5ساتھیوں سمیت وزیرستان سےآیا،ذرائع

ویب ایڈیٹر:

لاہور   :    انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس لائنز حملے میں ملوث خود کش بمبار اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ وزیرستان سے لاہور آیا۔

 

منگل کی صبح لاہور پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور پانچ تربيت يافتہ ساتھيوں کے ہمراہ وزيرستان سے آيا، حملہ آور کے ديگر چار ساتھی حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

 

اپنی رپورٹ میں انٹیلی جنس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شناخت سے بچنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دینے کیلئے حملے سے قبل ملزمان موبائل سمز اور لوکيشن تبديل کرتے رہے،واضح رہے کہ دھماکے سے قبل حساس اداروں کی جانب سے شہر میں پانچ دہشت گردوں کی موجودگی سے آگاہ کيا تھا، ایجنسی ذرائع کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظيم کے مہمند گروپ سے ہے۔ واضح رہے کہ لاہور پولیس لائنز دھماکے میں 6افراد شہید، جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سماء

سمیت

missiles

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div