شادی کےلیےبیل سے لڑائی کی شرط

بیلوں سے جان لڑاؤ اور بیوی چننے کا موقع پاؤ۔مڈغاسکرمیں انوکھا تہوارمنایاجاتاہے جہاں نوجوان بپھرے بیلوں سےریسلنگ کرکے شادی رچانے کی خواہش پوری کرپاتے ہیں۔

لڑکی کے دل میں گھر کرنا ہےتواس کوشادی کیلئے منانا ہوگا اورغصیلے اور بپھرے بیل سے جان لڑانا ہوگی۔

افریقن ملک مڈغاسکرکےگاؤں دیہات کی انوکھی روایت یہ ہےکہ شادی کے خواہشمند لڑکوں کولڑکی تلاش کرنے کیلئے بل ریسلنگ میں حصہ لینا پڑتا ہے۔

سیویکا بل ریسلنگ ٹورنامنٹ میں دوردرازدیہاتوں سے لڑکے لڑکیاں شرکت کرتے ہیں۔بپھرے بیل کو میدان میں اتارا جاتا ہےاور پھربہادری کاامتحان شروع ہوجاتاہے۔

جونوجوان زیادہ دیر رنگ میں بیل کے سامنے ٹکتا ہےاسے اپنی بیوی کے چناؤ کا موقع ملتا ہے۔

قدیم روایتی تہوارخطروں سے خالی نہیں ہےاورنوجوان بیوی پانے کی چاہت میں جان ہتھیلی پر رکھ کر خونخوار سینگوں والے بیلوں کیساتھ نبرد آزما ہوتے ہیں۔ سماء

bull fighting

Madagascar

Tabool ads will show in this div