کراچی: ڈیفنس میں دھماکہ؛ 8 افراد جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر کے باہر کار بم دھماکے سے بچے سمیت آٹھ افراد شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں ۔۔ عمارت اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔۔ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ انہیں کالعدم تحریک طالبان سے دھمکیاں مل رہی تھیں ۔۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے درخشاں تھانے کی حدود میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی رہائش گاہ جس کی بیرونی دیوار سے علی الصبح بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی ۔۔
دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ ایس ایس پی سی آئی ڈی کا گھر اور آس پاس کے مکانات تباہ ہوگئے ۔
ایک پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ۔۔ دھماکہ کے بعد چوہدری اسلم کی رہائش گاہ پر تعینات کئی محافظ لاپتہ ہیں ۔۔ جنہیں نکالنے کے لئے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے ۔۔
چوہدری اسلم نے سما کو بتایا کہ دھماکے سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔۔ دہشت گردوں کی دھمکیوں کے سبب وہ اپنے اہل خانہ کو بیرون ملک منتقل کرچکے ہیں ۔۔ وہ دہشت گردوں کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔۔سماء