وزیراعظم نواز شریف کی طلال اکبر بگٹی سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : وزیراعظم نے کوئٹہ ميں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کيا، نواز شريف نے بگٹی خاندان سے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم کيا۔

وزيراعظم نواز شریف نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو وزیراعظم نے بگٹی خاندان سے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے ساتھ آئی ڈی پیز کی واپسی کی بھی یقین دہانی کرائی، انہوں نے بلوچستان کو پُرامن صوبہ بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر طلال بگٹی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فوج پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ سماء

evacuated

Tabool ads will show in this div