پاکستان کی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، ان مذاکرات سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ہمیشہ امن عمل کی حمایت کی ہے، یہ مذاکراتی عمل شفاف اور افغانیوں کی طرف سے ہی ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اُمید کرتا ہے کہ یہ امن عمل ذمہ داری کے ساتھ مکمل اور مخالفین کو راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، افغان طالبان سے کامیاب مذاکرات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔ سماء

Video

demand

Tabool ads will show in this div