سندھ حکومت کا 23 فروری سے صوبے بھر میں ہفتہ صفائی مہم کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : اعلیٰ قیادت کی جانب سے بلدیاتی مسائل حل کرنے کی ہدایت کے بعد سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن ایکشن میں آگئے، سندھ کی گندگی صاف کرنے کیلئے 23 فروری سے ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر بلدیات کو بالآخر سندھ کی گندگی نظر آہی گئی، 23 فروری سے صوبے بھر میں ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ’’صاف، سرسبز اور پُرامن سندھ‘‘ کے نام سے شروع کی جانیوالی صفائی مہم میں ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، جبکہ سڑکوں سے غیر قانونی بل بورڈ ہٹانے کی مہم آج سے ہی شروع کردی گئی ہے۔

شرجیل میمن نے شہر قائد کے دیرینہ مسئلے یعنی پانی کی قلت کو بھی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہتے ہیں شہریوں کو مہنگا پانی فراہم کرنیوالے ٹینکر اور ہائیڈرنٹ کو سیل کردیا جائےگا۔

وزیر بلدیاتی سندھ کا کہنا تھا کہ زمینوں پر غیر قانونی قبضوں سے ملنے والی رقم دہشتگردوں کو جارہی ہے، رینجرز، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ذریعے زمینوں سے قبضے ختم کرائے جائیں گے۔ سماء

سندھ

Video

tragic

arafat

Tabool ads will show in this div