لاہور پولیس لائنز حملہ، باجوڑ ایجنسی کے 2 مشتبہ افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور پوليس لائنز کے باہر حملے کی تحقيقات جاری ہيں، باجوڑ ایجنسی کے 2 مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا گیا، انہوں نے دھماکے سے ايک روز قبل پوليس لائنز کے قريب ہوٹل ميں قيام کيا۔

پوليس لائنز خود کش دھماکے کی تحقيقات ميں پيشرفت ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا۔

ذرائع کے مطابق زير حراست افراد کی شناخت اول خان اور رحيم خان کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے بتايا جاتا ہے، مشتبہ افراد نے دھماکے سے ايک روز پہلے پوليس لائنز کے قريبی ہوٹل ميں قيام کيا تھا۔

دوسری جانب واقعے کی تحقيقات کیلئے جوائنٹ انويسٹی گيشن ٹيم نے بھی کام شروع کرديا ہے، کلوز سرکٹ کيمرے کی مدد سے مشتبہ افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔

شہر ميں مشتبہ افراد کے گرد گھيرا تنگ  کرنے کیلئے مختلف علاقوں ميں سرچ آپريشن بھی کيا جارہا ہے، جس کے دوران 65 افغان باشندوں کو حراست ميں ليا گيا ہے۔ سماء

لاہور

Peshawar attack

Azadi March

government

gifts

hsbc

Tabool ads will show in this div