افغانستان سےفوجی انخلاکےبعدخطےمیں پاکستانی کردارنہایت اہم ہوگا،کیری

اسٹاف رپورٹ:

واشنگٹن  :  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مشترکا چيلنجز کا سامنا ہے، انسداد دہشت گردی کیلئے امن پسندوں کو ملانا ہوگا۔ جان کیری نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کو اپنا شراکت دار قرار دیا۔

 

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ نیوز کانفرنس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں تاہم اس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ جان کیری نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 

پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے، امریکا اور پاکستان دونوں بہت ہی قریبی تعاون کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک امریکا  تعاون کی علامتیں بہت مثبت ہیں، 

پاکستان اور امریکا معیشت اور خطے میں امن کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔

 

جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم کردار ادا کررہا ہے جس کا احترام کرتے ہیں، افغانستان میں اقتدار کی منتقلی میں تعاون کی کوششوں کا مشاہدہ کیا گیا، دوطرفہ تعاون کے حقیقی نتائج  کی علامتیں سامنے آرہی ہیں، کیری نے کہا کہ جنرل راحیل کی کوششوں میں نوازشریف کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں،  وہ پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سماء

dharna

war

female

Tabool ads will show in this div