پشاور:ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش دھماکا،2سیکیورٹی اہلکارجاں بحق،12افرادزخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


پشاور : پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خود کش حملے میں 2  ایف سی  اہلکار جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے، وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


ذرائع کے مطابق ایرانی قونصلیٹ سے کچھ دور پولیس اہلکاروں کی وردی میں ملبوس حملہ آور نے ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکا کیا جس میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا۔


ذرائع کے مطابق ایک ٹیکسی سے کچھ افراد اترے جس کے بعد دھماکا ہوا، خدشہ ہے کہ حملہ آور اب بھی علاقے میں موجود ہیں، علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں، پولیس اور ایف سی کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، علاقے میں میڈیا کو جانے سے روک دیا گیا، دھماکے کے بعد علاقے سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔


پشاور کے پوش علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں ایرانی قونصلیٹ کے علاقہ کئی غیر ملکی سفارتخانے اور دفاتر بھی موجود ہیں۔ سماء

کے

Burma

kuwait

passport

Tabool ads will show in this div