بڑے فیصلوں کا امکان،کورکمانڈرزغیرمعمولی کانفرنس جاری
راول پنڈی : افغانستان کے دورے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ایک سو ساتویں کور کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جب کہ داخلی سلامتی کی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں لائن آف کںٹرول کی صورت حال، بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی اور معصوم شہریوں کی شہادتوں سمیت ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولا باری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال بھی زیر بحت ہے۔
کانفرنس میں آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب پربریفنگ دی جائے گی جب کہ سپہ سالار اپنے حالیہ دورہ افغانستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتوں پر کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ سماء