ملک بھرمیں نماز جمعہ پر امام بارہ اور مساجد کی سیکیورٹی سخت
اسٹاف رپورٹ
لاہور/پشاور/کوئٹہ/اسلام آباد/کراچی : ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
نماز جمعہ کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خدشات کے باعث سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، راول پنڈی اور اسلام آباد میں مساجد اور امام بارگاہ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، جب کہ عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات اور سیکیورٹی کمیرے بھی نصب ہیں۔
مساجد اور امام بارگاہ جانے والے نمازیوں کی جامع تلاشی لی جارہی ہے، کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ریزرو فورس بھی الرٹ ہے، لاہور میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی، جمعہ المبارک کے موقع پرتين ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات تمام ڈویژنل ایس پیز راؤنڈ پر ہیں۔
شہر کے داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی کرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، کراچی میں بھی مساجد ، امام بارگاہوں سمیت دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، آئی جی سندھ کی ہدایت پر شہر میں اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافہ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب پشاور میں بھی نمازجمعہ کے لئے مساجداور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے حساس مذہبي مقامات کے باہر باہر واک تھرو گيٹس لگائے گئے ہيں۔ سماء