ٹریک ٹوڈپلومیسی براہ راست مذاکرات کانعم البدل نہیں ہوسکی،پاکستان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ ٹریک ٹو ڈپلومیسی براہ راست مذاکرات کا نعم البدل نہیں ہوسکی، دہشت گردوں کی کشتی کے بھارتی ڈرامے کا پول کھل رہا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو ڈپلومیسی جاری رہتی ہے لیکن يہ براہ راست سرکاری مذاکرات کا نعم البدل نہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آٹھ سال بعد بھی پاکستان کو سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ نہيں کيا گيا۔ بھارت تحقیقات مکمل کرکے ذمے داروں کو سزا دے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کشتی تباہ کرنے کے بھارتی ڈرامے کا انجام بھی ہوتا نظر آرہا ہے، ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے فوجی عدالتیں ملکی آئین کے مطابق بنائی گئی ہیں۔ موت کی سزائیں کسی عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں۔ سماء

leftist

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div