سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی

ابوظہبی: سری لنکا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلئے 136 رنز کا ہدف دیا جس کے تعقب میں قومی ٹیم 114 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ٹیسٹ میں ڈبیو کرنے والے حارث سہیل نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔

پہلاٹیسٹ:سری لنکاکاپاکستان کوجیت کےلیے136رنزکاہدف

سری لنکا کے اسپن باولر رنگنا ہیراتھ کو میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

 پاکستان نے ہدف کے تعقب میں بیٹنگ شروع کی تو انکا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور تمام کھلاڑی وقفے وقفے سے آوٹ ہوتے گئے۔ حارث سہیل نے کچھ مزاحمت دکھانے کی کوشش کی تاہم وہ 34 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبیو ہوگئے۔

سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ اگلے ہفتے دبئی میں کھیلا جائےگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ سماء

CRICKET MATCH

Sri Lanka win

rangana herath

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div