منڈی بہاء الدین میں ماں 3 بچوں سمیت قتل

اسٹاف رپورٹ

منڈی بہاء الدین : منڈی بہاء الدین میں ایک مکان سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جاں بحق افراد میں ماں اور 3 بچوں شامل ہیں۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے رشید آباد میں مکان سے 3 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں، چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جبکہ عمر رسیدہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، قتل ہونے والوں میں 45 سالہ شمیم بی بی، بیٹیاں کرن ، ارم اور بیٹا سلمان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم بی بی کی 2 سال قبل طلاق ہوئی تھی اور اس کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔ سماء

premier

بچوں

identity

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div