پشاور : شمع سنیما دھماکے صرف 8 ہزار روپوں کیلئے کئے، ملزم کا اعتراف جرم
اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور کے شمع سنیما دھماکوں میں ملوث 15 سالہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، صرف 8 ہزار روپے کی خاطر 15 انسانوں کی جان لی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے عدالت کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ اسے 8 ہزار روپے دیئے گئے اور موٹر سائیکل پر شمع سنیما کے قریب چھوڑا گیا، جہاں پر ٹکٹ لے کر وہ ہال میں داخل ہوا۔
اس کا کہنا ہے کہ ساتھی کے ساتھ اگلی سیٹوں پر دستی بم پھنکا اور ہال کے وسط میں دھماکا کیا، جس میں وہ خود بھی زخمی ہوگیا۔
عدالت نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سماء
کا
sahir lodhi
nepra
paper
preparations
تبولا
Tabool ads will show in this div