پاکستانی باکسرمحمدوسیم کاایک اوراعزاز

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/WASEEM-FIGHT-PKG-01-10-Mukkaram.mp4"][/video]

کوئٹہ: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ کونسل کی سلورفلائی ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی ۔ جیت پرمحمد وسیم کےگھر والے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے .ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن نے رینکنگ فائٹ میں پاناما کے باکسر کارلوس کو شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا ایک بار پھر کامیابی سے دفاع کیا۔

محمد وسیم نے اپنے حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ناقابل شکست رہنے کی روایت کو برقراررکھا۔باکسرکی کامیابی پر کوئٹہ میں اہلخانہ نے جشن منایا۔

محمد وسیم جنوری میں گولڈ فلائٹ ویٹ باکسنگ میں عالمی نمبر ون جاپانی باکسر ڈیاگو ہیگا سے مقابلہ کریں گے۔

پاکستانی باکسر اب تک کھیلے گئے تمام آٹھ عالمی مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ اہلخانہ پرامید ہیں کہ محمد وسیم گولڈ فلائی ویٹ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کریں گے۔ سماء

 

Panama

wbc

MUHAMMAD WASEEM

Pakistani boxer

WBC Silver Flyweight Championship

Carlos

Tabool ads will show in this div