عمران خان کا طالبان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کو ایک موقع اور ملنا چاہئے لیکن فوج پر حملے کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے طالبان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔


مذاکرات یا دہشت گردوں کے خلاف ایکشن، ملک بھر بحث چھڑی تو کپتان بھی بول پڑے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینا چاہئے، جو لوگ مذاکرات کے خواہشمند ہیں ان سے بات کی جانی چاہئے۔


عمران خان نے واضح کیا کہ امن کو سبوتاژ کرنے والوں کیلئے معافی نہیں، ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔


پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم لیڈر ہوتا ہے اور اسے ہی مذاکرات لیڈ کرنے چاہئیں۔ سماء

کا

سے

عمران

death anniversary

خان

ahmadinejad

Tabool ads will show in this div