آرمی چیف کی ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت، فوجی حکام سے ملاقاتیں
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متحدہ عرب امارات کے فوجی سربراہ سے ملاقات کی، ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ اور ڈیفنس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کی اور پاکستان، چین ، روس اور متحدہ عرب امارات کے اسٹالز کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے یو اے ای کے کمانڈر انچیف جنرل حمد محمد اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب امارات کی عسکری قیادت نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کے ساتھ فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سماء
crimes
turkish
decree
حکام
naked
تبولا
Tabool ads will show in this div